گزشتہ نومبرکی نسبت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

251

گزشتہ نومبرکی نسبت اس  نومبرمیں 10اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوا ہے اور 4فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر گندم 36.6 فیصدمہنگی ہوئی، گزشتہ نومبر کے مقابلے میں اس نومبرچکن 46.82 فیصدمہنگی ہوئی۔

اسی طرح نومبرکےدوران مکھن کی قیمت میں 2.61فیصد اور انڈے 2.83فیصدمہنگے ہوئے ہیں  جبکہ  سالانہ بنیاد پرانڈے 48.67 فیصد مہنگے فروخت ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال کےمقابلے میں رواں سال آلو 56.11فیصدمنہگارہا اور نومبرمیں ڈرائی فروٹ کی قیمت میں 4.38فیصداضافہ ہوا۔

نومبر میں سستی ہونے والی اشیاؤں میں مونگ کی دال میں 3.54فیصداوردال چنا 1.94فیصدسستی ہوئی ہےجبکہ آٹےکی قیمت میں 4.1فیصدکمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبرکےدوران ایل پی جی کی قیمت میں 10.31فیصداضافہ ہوا۔