فورڈ کمپنی نے برطانیہ کی رائل نیشنل لائف بوٹ انسٹی ٹیوشن (آر این ایل آئی) کے ساتھ مل کر ایک نئے اقدام کے تحت ساحلِ سمندر پر استعمال ہونے والی گاڑیوں کے پہیوں پر حفاظتی پیغامات نقش کروائے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد حفاظتی اداروں اور خیراتی ادارے کی مدد کرنا اور لوگوں میں ساحل سمندر پو ہونے والے حادثات سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
ان پہیوں پر تین اہم پیغامات نقش کروائے ہیں جو چلتے وقت ریت میں تینوں پیغامات چھوڑیں گے جس میں جس میں بچنے کیلئے تیراکی سیکھیں ، حفاظتی ٹائر نہیں ، اور ایمرجنسی 999 پر کال کریں شامل ہیں۔
ریت پر پیغامات لکھنے کی اس ترکیب نے فورڈ کو اپنی گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے ساحل کے میلوں کے فاصلے پر پانی سے حفاظت سے متعلق پیغامات تیزی سے پھیلانے میں مدد دی ہے۔