اسرائیلی انشورنس کمپنی پر سائبر حملہ، صارفین کا ڈیٹا چوری

161

بلیک شیڈو گروپ جو کہ ویب سائٹس ہیک کرنے کیلئے بدنام ہے، نے اسرائیلی انشورنس کمپنی شِربِت کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہیکرز گروپ کا کمپنی پر الزام ہے کہ کمپنی کے پاس کئی سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات بھی موجود ہیں۔

اسرائیلی کی نیشنل سائبر بیورو کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بیورو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ سائبر حملے میں کمپنی کے کلائنٹس کی انشورنس کی تفصیلات شامل ہیں تاہم مزید معاملے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔