ملتان جلسےکے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافیصلہ

171

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان جلسےکےمنتظمین کےخلاف مقدمہ درج کرنےکافیصلہ کیاہے، کچھ نامعلوم افرادکےخلاف بھی مقدمہ درج کرایاجائےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ ایف آئی آرکافیصلہ انفیشکن ڈیزیز ایکٹ کی خلاف ورزی پرکیاگیا، جلسہ منتظمین میں ن لیگ کے22،پی پی 16،جےیوآئی کے13افرادشامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کل راج کماری کی تقریرکےدوران آگ لگنےکی تحقیقات کرلی گئیں،آگ مسلم لیگ ن کےایک رہنماکی آتش بازی کےباعث لگی،پارلیمنٹ خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھائی جاتی،مولانافضل الرحمان پہلی باراسمبلی سےباہرہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئےالیکٹرک بسیں متعارف کرائیں گے،عوام کوٹرانسپورٹ کی سہولت دینےکیلئےمعیاری بس ٹرمینل بنانےکی بھی ہدایت کی گئی ہے،ٹھوکرنیازبیگ پرنیابس اسٹینڈتعمیر کریں گے۔