عمان نےسیاحوں کیلیے دروازے کھول دیے

154

عمان نے سیاحوں کے لیے سلطنت کے دروازے کھول دیے۔ سیاحتی ویزے پر غیرملکیوں کو سلطنت آنے کی اجازت مل گئی۔

یہ فیصلہ عمان کی سپریم کمیٹی برائے انسداد کویڈ19 کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی نے طے کیا کہ کورونا وبا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحتی ویزے بحال کیے جائیں گے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں اور ٹریول کمپنیوں کے زیر اہتمام دوروں پر آنے والے لوگوں کو سیاحتی ویزا دینے کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔

سیاحتی ویزے کورونا وبا کے باعث معطل کیے گئے تھے اور اب کئی ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ سے ویزوں کا اجرا کیا جارہا ہے۔

عمان نے یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کی تھیں جس میں اقامہ ہولڈرز اور قابلِ میعاد ویزا ہولڈرز کو سلطنت میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عمان کے دارالحکومت مسقط کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پسندیدہ عرب شہر قرار دیا گیا ہے۔