ن لیگ نے شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی میں توسیع مانگ لی

106

لاہور: مسلم لیگ ن نے محکمہ داخلہ پنجاب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کے لیے درخواست دے دی.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے محکمہ داخلہ پنجاب سے قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی میں توسیع کی درخواست دے دی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک بھر سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں،دونوں رہنماوَں کی  پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے.

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا آج آخری روز ہے.

یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ کی پیرول پررہائی 27 نومبرسے یکم دسمبرتک ہوگی.

واضح رہے کہ شریف برادران کی والدہ شمیم بیگم آج 90 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں ہیں، وہ اپنے بیٹے میاں نواز شریف کے پاس رہائش پذیر تھی