‘ٹیکسٹائل شعبے کو 800 ارب روپے تک ریلیف’

223

ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبے کو 800 ارب روپے تک کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹیکسٹائل پالیسی رواں ہفتے منظوری کیلئے ای سی سی کو بھجوا دی جائے گئی، پالیسی میں ٹیکسٹائل شعبے کو 800 ارب روپے تک ریلیف تجویز کیا گیا ہے800 ارب روپے کا ریلیف 5 سال کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کو دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی مد میں 335 ارب روپے تک کا ریلیف دیا جائے گا،بجلی کی مد میں 225 ارب روپے ریلیف کی تجاویز ہیں جب کہ گیس کےنرخ کی مد میں 115 روپے تک کی مراعات تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی 9 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ پر فراہم کرنے اور  آر ایل این جی گیس 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی فراہم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیکسٹائل شعبے کے لیے قدرتی گیس 786 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ٹیکسٹائل پالیسی ڈرافٹ کی منظوری دے چکے ہیں اور حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔