دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

206

پارل:انگلینڈ کرکٹ ٹیم نےجنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پارل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوین مورگن نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر146رنز ہی بناسکی ۔جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک 30 اور جورج لنڈے29 رنز کی اننگز کھیلی،جبکہ انگلش اسپنرعادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈیوڈ ملان کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مقررہ ہدف 6وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کر لیا، ڈیوڈ ملان کو عمدہ بلے بازی کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈنےپہلےٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔