طلباء کورونا کی موجودہ صورتحال کو چھٹیاں سمجھ کر ضائع نہ کریں ،وزیر تعلیم

142

پاکستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،یہی  وجہ ہے کہ  حکومت نے تعلیمی اداروں کو 2 ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا سلسہ جاری ہے.

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلباء کورونا کی موجودہ صورتحال کو چھٹیاں سمجھ کر ضائع نہ کریں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے تعلیمی اداروں کی بندش ایک مشکل  فیصلہ تھا،مگر کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت کو یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا. انہوں نے  طلباء سے درخواست کرتے ہوئے کہا  کہ  اس وقت کو چھٹیاں سمجھ کر ضائع نہ کریں بلکہ اپنی تعلیمی سلسلے کو جاری رکھیں ،کورس کو دہرائیں اور ہوم ورک کو مکمل کریں اور تعلیم سے جڑے رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں.

یاد رہے کے رواں ہفتے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے،محمکہ صحت کی اطلاعات کے مطابق  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ تعلیمی ادارے ہیں.اسکولوں میں تعطیلات کا تاثر دینا مناسب نہیں کیونکہ حکومت نے آن لائن کاسز کی اجازت دی ہے،جبکہ ہفتے میں ایک بار طلباء اور والدین اسکول میں ہوم ورک جمع کروانے بھی  آسکتے ہیں.