عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا سے نمٹنے کا مشورہ دے دیا

133

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے جان لیوا وبا کورونا سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنے کا مشورہ دے دیا.

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈوروس ایڈہانوم نے عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا سے نمٹنے کے لیے “احتیاط” کرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ عالمی برادری کورونا کے پھیلاوَ روکنے کے لیے کوششیں تیز کریں.

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ کورونا نے تہواروں کو منانے کا انداز بدل دیا ہے تاہم تہواروں کے موقع پر قریب رہنا چاہتے ہیں لیکن یہ وقت ایسا نہیں جبکہ بہت سے ملکوں میں چھٹیوں کا موسم قریب آرہا ہے.

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 82، 8,091 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 105 ہوگئی.

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک جان لیوا وبا سے 6 کروڑ 35 لاکھ 89  ہزار 301 افراد متاثر، 14 لاکھ 73 ہزار 920 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 39 لاکھ 84  ہزار 127 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔