103 سال پرانے خطوط اور نایاب سکے دریافت

139

نیویارک میں ایک تاریخی مقامی کی بحالئیِ تعمیر کے لئے کام کرنے والے عملے کو 100 سال قدیم چھوٹی سی بوتل ملی جس میں چار نایاب سکے اور دو خطوط تھے۔

روزلین لینڈ مارک سوسائٹی کے مطابق روزین گرسٹ مل جو 1700 میں تعمیر کی گئی تھی، کی بحالی کرنے والے کارکنوں نے ایک بوتل دریافت کی جو 1917 میں بحالی منصوبے کے دوران زمین میں دفن کی گئی تھی۔

خطوط دو مردوں کے ہیں جس میں سے ایک انگریزی زبان میں ہے جبکہ دوسرا اطالوی زبان میں۔دونوں مردوں نے مذکورہ تاریخی مقام کی بحالی کے منصوبے پر حالیہ بحالی سے قبل کام کیا تھا۔

بوتل میں چار نایاب سکے جس میں 1863 کی خانہ جنگی کے وقت کا ، دوسرا 1863 ہیٹی سنٹیئم ، تیسرا 1881 کا انڈین ہیڈ اور چوتھا 1905 کا ہندوستانی کا ہندوستانی سکہ ہے۔