فرانس سے تعلقات ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

66

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے فرانس سے سفارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے سے متعلق کیس میں وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے 28 اکتوبر کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ توہین عدالت کی درخواست آنے کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، عدالت نے سماعت9 دسمبر تک ملتوی کردی۔ شہدا فاؤنڈیشن نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔