رواں برس کے پہلے 5 ماہ، 19 ارب زاید ریونیو وصولی

84

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1688 ارب روپے کا مجموعی ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ مقرر کردہ ہدف 1669 ارب روپے تھا، گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1623 ارب رو پے کا ریونیو حاصل کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ انکم ٹیکس کی مد میں 577 ارب روپے حاصل ہوئے، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو 743 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 104 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 264 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1773 ارب روپے کا گراس ریونیو اکھٹا کیا ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1664 ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال جولائی تا نومبر 109 ارب روپے گراس ریونیو میں اضافہ حاصل ہواہے۔ماہ نومبر میں محاصل کی مد میں 347ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ مقرر کردہ ہدف 348 ارب روپے تھا۔