اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کے تحت ہی حج ہوگا جبکہ عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کیامور پر بات نہیں ہوئی ۔