نیب نے مولانا فضل الرحمن کے 2 قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا

77

پشاور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے مولانا کے 2 قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گل افضل اور نور اصغر کو مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر طلب کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے بیانات نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم لے گی۔