بھارت کو کل بھوشن کا وکیل مقرر کرنے کے لیے مزید مہلت

80

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارت کو کل بھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کی مہلت دے دی۔منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اطہر من اللہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جب کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نون عدالتمیںپیش ہوئے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ بھارت کے لیے کل بھوشن تک قونصلر رسائی کی ہماری پیشکش اب بھی موجود ہے، اگر بھارتی ہائی کمیشن کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو اپنے وکیل کے ذریعے کر سکتا ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نئی دہلی میں کل بھوشن کیس میں وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، بھارتی ہائی کمیشن کہتا ہے کہ جب ہم تیار تھے اس وقت ہمیں متعلقہ دستاویزات نہیں دی گئیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت چاہتی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں، کل بھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پربہرصورت عمل ہوگا۔