سیدمسعودعالم رضوی سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی آئی مقرر

70

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میاں انجم نثار صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سید مسعود عالم رضوی کا تقرر بحیثیت سیکرٹری جنرل کیاہے۔ جس کا اطلاق ٹریڈ آرگنائزیشن آرڈیننس آف پاکستان کے طے شدہ قواعدوضوابط کے مطابق یکم دسمبر 2020 سے ہوگا۔مسعود عالم رضوی سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں خدمات کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغازاسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے کیا اور وفاقی سیکر ٹری کی سطح تک ترقی کی۔ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں اپنے دو سالہ دور سمیت نجی شعبے میں خدمات انجام دیں۔