ترقیاتی اہداف کے وعدوں کو شائع کردیا،اے سی سی اے

73

لاہو(کامرس ڈیسک)اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل نے 2030 تک اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کی فراہمی کے لیے سال 2020 کو قرار دیا۔ آج ، اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنس) نے اس عالمی عزم میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ایس ڈی جی کی فراہمی کے اپنے وعدے شائع کردیے۔ اے سی سی اے تمام 17 باہم منسلک SDGs کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس کا وعدوہ ہے کہ ACCA ان میں سے نو میں اہم شراکت کرسکتی ہے۔ ان میں معیاری فنانس اور اکاؤنٹنسی تعلیم تک رسائی کی پیش کش شامل ہے جو 2030تک مصنوعی رکاوٹوں سے پاک ہو اور ایک ایسا جامع عالمی پیشہ تیار کرنے کے لیے شراکت میں کام کرے جو اخلاقی ، پائیدار اور کامیاب کاروبار اور معیشت کی ترقی کی تائید کرے۔