قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ

44

کراچی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی کو ملکی سطح میں پریمیئر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی حیثیت حاصل ہے،اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں کے مابین پہلی 2 پوزیشنز کے لیے سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔5ویں رائونڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود سدرن پنجاب74 پوائنٹس پر ناردرن کے ساتھ برابر ہے، خیبر پختوخواہ اور بلوچستان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ، دونوں ٹیموں کے 67،67پوائنٹس ہیں۔سندھ کی ٹیم 60 پوائنٹس کیساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے، سینٹرل پنجاب کی ٹیم جو اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کر رہی ہے ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔5ویں رائونڈ میں کرکٹ کے زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے،3 ڈرا میچز میں 2 میچ آخری لمحات سنسنی خیز انداز میں ڈرا ہوئے۔اب چھٹے رائونڈ میں بھی بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔اس رائونڈ میں 5 بہترین ٹیمیں پوائنٹس کی بنیاد پر اوپر آئیں گی۔ دوسری طرف سینٹرل پنجاب اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے کے لیے بے چین ہے۔سدرن پنجاب کا مقابلہ ناردرن سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ہوگا۔