جب تک میں اوراحسان مانی بورڈ میں ہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہے گا وسیم خان

42

لاہور(آئی ا ین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین اورذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے،ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو کا موقف جب سامنے آیا ہے کہ کپتان کے خلاف اسکینڈل نے میڈیا پر سر اٹھا رکھا ہے اور مقامی عدالت میں اس سلسلے میں کیس بھی دائر کردیا گیا ہے۔