انڈر16 قومی ہاکی چیمپئن شپ خیبرپختونخوا کے عثمان کی ہیٹ ٹرک

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے چوتھے دن 3 میچز کھیلے گئے۔ ایونٹ کے چوتھے دن کا پہلا میچ پنجاب بی اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیاجو ایک، ایک سے برابر رہا. بلوچستان اے کی جانب سے عبدالنافع کی جانب سے جبکہ پنجاب بی کی جانب سے بکر نے گول اسکور کیے۔دوسرا میچ کے پی کے اے اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیاجو کے پی کی اے نے 2-4 سے جیت لیا.کے پی کے اے کی جانب سے عثمان نے 3 گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ عثمان نے ایک گول ا سکور کیا۔ایونٹ کا تیسرا میچ پنجاب اے اور بلوچستان بی کے مابین کھیلا گیا جو 0-8سے پنجاب اے نے جیت کیا۔پنجاب اے جانب سے بشارت ,عماد ,حنان,علی حسن نے ایک، ایک جبکہ رمضان اور رانا ولید نے 2,2 گول اسکور کیے.امپائرنگ کے فرائض افسر علی,ساجد عباس ریزرو امپائر اویس تھے. ججز شیخ علی عابد شاہ , محمد یعقوب جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض محمد حمزہ نے سر انجام دیے۔