پی ایس ایل 6، فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، ثمین رانا

55

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 6کے حوالے سے ابھی فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان کوئی رسمی بات چیت نہیں ہوئی۔ثمین رانا نے پاکستان سپر لیگ کے 6ایڈیشن کے حوالے سے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چند ہفتوں میں دونوں فریقین کے درمیان لیگ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔