مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم

52

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی، مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ کام جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق 30 نومبر کو دہری ذمہ داری کی مدت پوری ہونے کے ساتھ مصباح الحق چیف سلیکٹر کی ذمہ داریوں سے باقاعدہ طور پر آزاد ہوگئے۔ آفیشلی طور پران کے ساتھ 6 صوبائی کوچز کی بطور سلیکشن کمیٹی ارکان کا قصہ بھی اب ماضی کا حصہ بن گیا۔14اکتوبر کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح نے اعلان کیا تھا کہ اب وہ صرف بطور ہیڈکوچ ہی کام کریں گے، چیف سلیکٹر کا عہدہ 30 نومبر تک ہے۔ اس کے بعد بورڈ نیا چیف سلیکٹر مقرر کرے گا۔ مصباح کے ساتھ صوبائی کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا تجربہ ناکام ہونے کے بعد اب دوبارہ سے3 سے 4 ارکان پر مشتمل روایتی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے لیے محمد اکرم مضبوط ترین امیدوار ہیں۔بورڈ حکام دوسرے سابق کرکٹرز سے بھی رابطے میں ہیں۔