پی سی بی کا دورہ پاکستان کیلیے جنوبی افریقا کے بورڈ سے رابطہ

79

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے جنوبی افریقا کے بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 10 روز میں افریقی بورڈ کے مثبت جواب کے لیے پر امید ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے آئند سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور لاہور ، ٹی 20 میچز راولپنڈی میں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔