گورنرسندھ سے کک باکسنگ کھلاڑی خان سعید آفریدی کی ملاقات

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کِک باکسنگ کے عالمی کھلاڑی خان سعید آفریدی نے گورنرہاس میں ملاقات کی ۔خان سعید نے حال ہی میں بنکاک میں بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی،سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے تعلق رکھنے والے کمانڈو خان سعید نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی پرچم کو بلند کیاہے۔