قومی کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مکمل،ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی

72

آکلینڈ(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ کے 46 ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گئے۔نیوزی لینڈ وزارت صحت کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے تیسرے کورونا ٹیسٹ پیر کو کیے گئے تھے، جس کے نتائج آ گئے ہیں اور تمام ٹیسٹ منفی ہیں۔وزارت صحت نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ 46 میں سے 42ممبران کے کورونا کے 3ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے ایس او پیز فالو کرنے میں بھی بہتری آئی ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی ٹیم کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں، ٹیم کے 3 ممبران کے ٹیسٹ نتائج پر فی الوقت تحقیقات جاری ہیں، اسکواڈ کے ایک ممبر کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ایکسرسائز شروع کر دی ۔کپتان بابراعظم ، روحیل نذیر ، حسن طلعت ، افتخار احمد عمران بٹ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ٹریننگ کی۔کورونا مثبت آنے والے کھلاڑی دانش نذیر اور عابد علی نے بھی روم میں ایکسرسائز کی ۔نیوزی لینڈ محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک پاکستان اسکواڈ کو آؤٹ ڈور ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی۔ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ کیریئر میں ہر چیلنج کی آزمائش کے لیے تیار ہیں۔