عوام رکنے والے نہیں13دسمبر کو لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا،سعید غنی

48

لاہور (نمائندہ جسارت) سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ملتان میں تمام راستے بند کرنے کے باوجود ہزاروں لوگ جمع ہوئے ،عوام اب حکومت کے جبر سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے والے نہیں، 13دسمبر کو لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست دانوں کی نہیں اٹھائی گیروں کی جماعت ہے ،جو سب کو چور کہتا ہے اسکی بہن اور لیڈروں نے این آر او لے رکھے ہیں، آصفہ بھٹو کو آپ آئندہ بھی جلسوں میں سنیں گے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی کیخلاف باہر نکلے ہیں، اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا آ جاتا ہے اور کورونا نہ ہو تو نیب آجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لڑکھڑاتی اور مانگے تانگے کی حکومت ہے ،چودھری برادران ان سے ناراض تھے ، اختر مینگل انہیں چھوڑ گئے ہیں ۔