زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈکی تشکیل کیلیے سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال

108

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت زرعی ترقیاتی بینک سے متعلق کیس میں عدالتی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے زرعی ترقیاتی بینک کا بورڈ تشکیل دینے کے لیے فنانس ڈویژن کی سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی۔ گزشتہ روز زرعی ترقیاتی بینک کے افسران کی تنزلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے عمر گیلانی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر افضل حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ آئندہ چند روز میں سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی، عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔