پاکستان اسٹیل ملز نے گیس منقطع کرنے کے حتمی نوٹس کو چیلنج کر دیا

53

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل ملز پر سوئی گیس کے 61 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ لیبر کورٹ کراچی پہنچ گیا۔اسٹیل ملز نے گیس منقطع کرنے کے حتمی نوٹس کو چیلنج کر دیا۔ درخواست کی سماعت 7 دسمبر کو ہو گی۔درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گیس کا پریشر کم ہونے سے پہلے پلانٹس بند ہوئے ہیں ، اسٹیل ملزم واجبات کی ادائیگی کے لیے تیار ہے اور ماہانہ 8کروڑ روپے کی ادائیگی جاری ہے جبکہ ماہانہ قسط کی ادائیگی کے باوجودمحکمہ سوئی گیس نے سپلائی منقطع کرنے کا حتمی نوٹس بھیج دیا، لہٰذا گیس کی مکمل بندش سے ملز مکمل طور پر مفلوج ہونے کا خدشہ ہے۔