سندھ ہائیکورٹ: مراکشی طلبہ کے قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 3 مراکشی طالب علموں کے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف سہیل احمد صدیقی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو ماتحت عدالت سے سنائی جانے والی سزائے موت کو کالعدم قرار دیدیا۔ منگل کو جسٹس نذر اکبر کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے 3 مراکشی طالب علموں کے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف سہیل احمد صدیقی کی اپیل کی سماعت کی، عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے عدالت میں شواہد پیش نہیں کر سکا۔ قبل ازیں مجرم کے وکیل کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ ملزم کو جیل میں قید دوسرے ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا اور اے ٹی سی نے ملزم کو سزا دیتے وقت اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، لہٰذا استدعا ہے کہ ملزم کو ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کالعد م قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کیا جائے۔