محکمہ سیاحت سندھ کرپشن کیس کے 5ملزمان کی ضمانت میں توسیع

46

اسلام آباد ( صباح نیوز )عدالت عظمیٰ نے محکمہ سیاحت سندھ میں کرپشن کرنے والے ملزم روشن علی کناسرو سمیت 5 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزم الطاف کے وکیل نثار اے مجاہد نے موقف اپنایاکہ کیس میں شامل دوسرے وکیل کو کورونا ہوگیاہے ،مجھے بھی کورونا ہوا تھا اس لیے کیس کی تیاری کے لیے مکمل صحت یابی تک وقت درکار ہے۔ عدالت نے ملزم ڈاکٹر عبدالفاتح کی عبوری ضمانت منظور کر تے ہوے دیگرملزمان الطاف حسین، روشن علی کناسرو، غلام مرتضی داؤد پوتو، محمد اعظم اور عبدالمجید سومرو کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔