ڈاکٹر عمار جان کی نظر بندی کے احکامات پر عمل درآمد روک دیاگیا

58

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر حقوق خلق موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمار جان کی نظر بندی کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا۔عدالت نے ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈاکٹر عمار جان کی درخواست پر سماعت کی۔