رخسانہ جبیں کی والدہ انتقال کرگئیں جماعت اسلامی خواتین کی تعزیت

77

لاہور(نمائندہ جسارت) سربراہ ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر رخسانہ جبین کی والد ہ کا انتقال ہو گیا ہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مرحومہ سے راضی ہو جائے اور لواحقین کو صبر دے جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمے داران نے بھی ڈاکٹر رخسانہ جبیں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔