ایتھوپیا: تیگرائے باغیوں کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

45

ادیس بابا (انٹرنیشنل ڈیسک) بحران زدہ افریقی ملک ایتھوپیا کے شمال میں جاری مسلح تنازع شدید تر ہو گیا ہے۔ تیگرائی عوامی محاذ آزادی نامی تنظیم ٹی پی ایل ایف نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایتھوپیا کی فوج کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق باغیوں کے رہنما گیبرے مائیکل نے کہا کہ ان کی تنظیم کے جنگجو آیندہ بھی ایتھوپیا کی فوج کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔ یہ لڑائی تب تک جاری رہے گی، جب تک تیگرائے کی سرزمین پر مسلح دراندازی کرنے والے موجود رہیں گے۔