یورپی وزرائے خزانہ کا مالیاتی استحکام کا طریقہ مزید بہتر بنانے پر اتفاق

39

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کے مابین یورپی مالیاتی استحکام کے طریقے کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد یورپی مالیاتی اتحاد میں شامل ممالک پر مشتمل یورو زون کو کسی بھی طرح کے بحرانی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید مستحکم بنانا ہے۔ یورپی وزرائے خزانہ کی ایک وڈیو کانفرنس کے بعد جرمن وزیر خزانہ اولاف شلس نے کہا کہ مجوزہ پروگرام مالیاتی نظام پر ممکنہ حملوں کے خلاف زیادہ موثر کام کرے گا۔اس منصوبے پر عمومی توقعات سے 2 سال پہلے ہی 2022ء کے آغاز تک درآمد شروع ہو سکے گا۔