لاہور (آن لائن) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے جبکہ حکومت پاکستان نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جو سراسر غیر قانونی اور پاکستان کے غریب عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ لہٰذا اضافہ واپس لیا جائے۔