شہبازشریف ،حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد

86

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر 27نومبر سے پانچ روز کیلیے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس
عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لیے پیرول دیا۔سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔ماں کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی ،شہبازشریف کو یہ درخواست دینی ہی نہیں چاہیے تھی ،پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے۔