فسادی ٹولے کو تشدد کے علاوہ کو ئی راستہ نہیں سو جھ رہا، فواد چودھری

70

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا تحریک میں شدت لا نا ہے، سازشی ٹولہ فساد چاہتا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سازشی اور فسادی ٹولے کے نزدیک انسانی زندگیوں کی کو ئی اہمیت نہیں ہے۔ فسادی ٹولے کو تشدد کے علاوہ کو ئی راستہ نہیں سو جھ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولے
کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا تحریک میں شدت لا نا ہے صوبائی حکومتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بہت احتیاط کر یں ۔