اختر مینگل کی شہباز شریف سے ملاقات سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

32

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں
موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرداراختر جان مینگل نے میاں محمد شہباز شریف سے ان کی اور نواز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔