حیدرآباد: کورونا نے 3روز میں 8افراد کی جان لے لی

92

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کورونا کے وار تیزی سے جاری، 3روز کے دوران کورونا نے 8افراد کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران سول اسپتال میں زیرعلاج کورونا کے 8 مریض جاں بحق جاں بحق مریضوں میں 4 کا تعلق حیدرآباداور 2 کا عمرکوٹ
سے ایک کا ٹنڈو محمد خان ایک کا مٹیاری سے تھا سول ہسپتال کے آئسولیشن، آئی سی یو اور ایچ ڈی یو 35 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں, ڈاکٹر حسین آفتاب شہر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1300کے قریب ہے کورونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی۔