حیدرآباد پولیس کا فرائم پیشہ افراد کا تعاقب ، 199 گرفتار

58

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر،سماج دشمن عناصر،اشتہاری و روپوش ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں حیدرآباد پولیس نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی سربراہی میںحیدرآباد پولیس نے مہم میں حصہ لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 28 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 20 پستول اور بھاری مقدار میں راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے۔ قتل،اقدام قتل،چوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات، جعلسازی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں 33 روپوش اور 18 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 64 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے
خلاف منشیات ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت 69 مقدمات درج کرلیے گئے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 478 لیٹر شراب،31 کلو 72 گرام چرس،4 کلو 9 گرام بھنگ،34 گرام ہیروئن اور 50 گرام کرسٹل آئس برآمد کی گئی۔ گٹکا و مین پوری فروشوںکے خلاف مختلف کارروائیوں میں 54 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف 59 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 1250کلو تیار شدہ مین پوری اور 100 کلو خام مال مین پوری جبکہ 196 کلو 7 گرام گٹکا برآمد کیا گیا۔دریں اثناء سیر ی پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران گاجاموری کے قریب سے 2ملزمان مظہر علی عرف شیرو اور مسعاد ملاح کو گرفتار کرکے قبضے سے 2پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ڈکیت گروہ سے ہے جنہوںنے متعددوارداتوںکا اعتراف کرلیاہے۔