ووٹ کی طاقت سے ظلم کا نظام تبدیل کرینگے ، عقیل احمد خان

97
حیدرآباد:جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عقیل احمد خان آفندی ٹائون میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہم ووٹ کی طاقت کے ذریعے پاکستان میں جاری ظلم کے نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی زون آفندی ٹائون میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امراء ڈاکٹر سیف الرحمن ، عبدالقیوم حیدر، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ اور امیر جماعت اسلامی زون آفندی عامر فاروق بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان ہی مقاصد اور اصولوں کے تحت مولانا مودودیؒ نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی تھی، ہمارا کامیابی اور ناکامی کا معیار دوسری جماعتوں اور گروہوں سے مختلف ہے۔جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کی جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے
گی۔ہمیں اپنے اخلاق و کردار سے دعوت کے میدان میں لوگوں کے دل جیتنے ہیں، اپنے رویے سے لوگوں کو متاثر کرنا ہے اپنے ساتھ ملانا ہے اور اس جدوجہد اور تحریک کا حصہ بنانا ہے۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جواپنے دستور پر اس کی پوری روح کے مطابق عملدرآمد کرتی ہے۔انہوں نے ارکان جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے کارکنان ابھی سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں۔