توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست پر وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کو نوٹس

40

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلیے دائر درخواست پر وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور
ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈیرہ غازی خان کے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر الطاف حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس کے خلاف ڈائریکٹرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تعیناتی کے دوران مالی بدعنوانی کے الزامات پر انکوائری شروع کی گئی ۔انکوائری کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کے روبرو اپیل کر دی جس پر دو سال کے عرصہ کے باوجود فیصلہ نہ کیا جا سکا ۔عدالت سے رجوع کرنے پر درخواست دادرسی کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی جبکہ فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم کی 10 روز میں تعمیل کروائیں ۔عدالت کے 30 اکتوبر 2020 کے حکم کی پاسداری نہیںکی جا رہی ۔استدعا ہے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔