سابق ڈپٹی چیئرمین نیب حسن وسیم افضل کورونا کے باعث انتقال کر گئے

42

لاہور( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈپٹی چیئرمین اور سینئر بیورو کریٹ حسن وسیم افضل عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار
گئے۔مرحوم حسن وسیم کی اہلیہ کے مطابق حسن وسیم افضل کو کورونا باعث 5 روز قبل اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔مرحوم حسن وسیم افضل سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری گورنر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔حسن وسیم افضل نے آصف زرداری، بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات بھی کی تھیں