ٹریفک پولیس کے افسران کے لیے تعریفی سند اورنقد انعام

47

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منگل کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر نے گارڈن ہیڈ کوارٹر گراؤنڈ میں متعین ٹریفک میں تمام لیڈی پولیس افسران وملازمان ان کے ایس پی کے ساتھ میٹنگ منعقد کی،مسائل سنے اور بروقت احکامات جاری کیے، اچھی وردی پر سب انسپکٹر نصرت ملیر اورتمام اضلاع 12 کانسٹیبل کو تعریفی اسناد اور 2000 روپے نقد انعام کا اعلان کیا ۔