کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی‘ پبلک ایڈ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر شبیرخیر اوررکن جماعت شاہ عالم صدیقی کے انتقال پرامیر جماعت اسلامی وسطی منعم ظفر خان ‘قیم ضلع سید وجیہہ حسن نائب امرا قیصر جمیل ایڈووکیٹ ‘اویس یاسین ‘انور خورشید ‘معاون خصوصی ‘انجم رفعت اللہ اورنائب قیمین سید محمد مظفر ‘حبیب احمدحنفی اورحارث علی خان نے تعزیت کااظہار کیاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے اوردین کے لیے سعی کواپنی بارگاہ میںقبول فرمائے ۔ دریں اثنا شبیر خیر صاحب کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ واقع6۔C عقب نیشنل اسٹیڈیم KDA سوسائٹی میںآج دوپہر 3بجے قرآن خوانی ودرس کااہتمام کیاگیاہے احباب سے شرکت کی درخواست ہے ۔