کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی کے سبزہ زار پر جاری مسلسل پانچویں دن بھی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن (ملازمین اتحاد گروپ) کے زیر اہتمام لیووانکیشمنٹ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلیے پر امن اور تمام ایس او پیز پر مشتمل احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسہ میںموجود تمام شرکاء بالخصوص اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین نے کمبائنڈ ایکشن کمیٹی CACکا باقاعدہ اعلان کرنے پرزور دیااور کہا کہ کمبائنڈ ایکشن کمیٹی کے ذریعے معاملے کو آگے بڑھایا جائے اس مقصد کیلیے جامعہ کی تینوں اکائیو ں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے جس کے بعدCACکے مشترکہ پلیٹ فارم کا اعلان کیا گیا اورپروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طٰہٰ کو کمبائنڈ ایکشن کمیٹی کاکنوینئر نامزد کیا گیا۔