کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے گورکھ ہل، کینچھر جھیل ، دریائے سندھ، ننگرپارکر اور صوبے کی ساحلی پٹی پر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، انہوںنے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے حوالے سے بہت پوٹینشل ہے۔ یہ بات انہوںنے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے سیاحتی مقامات کی فیزیبلٹی اسٹڈی کروائی جائے گی اور پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر صوبے کے نئی سیاحتی مقامات کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔ انہوںنے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رنی کوٹ اور ننگرپارکر کے راستوں کی جلد مرمت کی جائے تا کہ وہاں آنے والے سیاحوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔