الشریف فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جعفر طیار ملیر میں مفت طبی کیمپ

47

کراچی(پ ر) الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام امامیہ امام بارگاہ ایف ساؤتھ جعفر طیار ملیر کراچی میں فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنکھوں کے مفت علاج کے ساتھ، دیگر بیماریوں کا بھی مفت علاج کیا گیا اور ماہر نفسیات کے ڈاکٹرز نے ذہنی مریضوں کا مفت علاج کیا،دیگر مریضوں کے مفت علاج اور مفت ادویات کے ساتھ مفت کورونا ٹیسٹ اور تمام لیب ٹیسٹ کیے گئے۔مہمان خصوصی چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں، جنرل سیکرٹری میڈم شاہدہ پرویز اور میڈیکل انچارج ڈاکٹر سلیم آرائیں مصطفائی،ایمبولینس انچارج غلام مصطفیٰ آرائیں، ادارہ برائے ذہنی صحت و تعلیم کی ڈاکٹر میڈم انیلہ مشتاق، ڈاکٹر میڈم عصمت جمشید‘ ڈاکٹر عارف حسین لیب ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر ثاقب رئوف، اور ریاض عباس ودیگرنے شرکت کی۔