ن لیگ سندھ نے پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ صدر سید شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر عوام پرڈھائے گئے مظالم اورتشدد کے خلاف سندھ بھر میں جمعہ،ہفتہ اوراتوارکوبھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر اور میڈیا کوآرڈی نیٹرخالد شیخ کے مطابق ملتان کے جلسے میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میںاعلان کیا گیاہے۔